Monday, October 7, 2024, 12:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے شرائط پوری کر لیں، سات ارب ڈالر قرض کی منظوری بورڈ دے گا: آئی ایم ایف

پاکستان نے شرائط پوری کر لیں، سات ارب ڈالر قرض کی منظوری بورڈ دے گا: آئی ایم ایف

مستقل مزاجی کے ساتھ کی گئی پالیسی سازی سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹرنیشنل مانٹری فنڈ نے نہ کہا ہے کہ پاکستان نے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پوری کر لی ہیں۔

جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان نے دوست ممالک کی مدد سے شرائط پوری کر لی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں 37 ماہ کے لیے سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ پروگرام کا جائزہ 25 ستمبر کو لیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2023 میں نو ماہ کا اسٹینڈ بائی پروگرام بھی پورا کیا تھا۔ مستقل مزاجی کے ساتھ کی گئی پالیسی سازی سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے۔ خاص طور پر شرح نمو میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی بھی کم ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط ہونے سے نئی ملازمتیں اور روزگار بڑھے گا بلکہ اپنا معیارِ زندگی بہتر کرنے کے خواہاں نوجوانوں کو بھی نئے مواقع ملیں گے۔

banner

پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کی سطح پر ہونے والا معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔

بورڈ کی شرط کے مطابق پاکستان کو قرض پروگرام کے اجرا سے قبل ان ممالک سے یقین دہانیاں حاصل کرنا تھیں جنہوں نے پاکستان کو قرض دے رکھا ہے۔

پاکستان چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرضے رول اوور کرانے کے لیے کوشاں تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024