اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے
200 بیسس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پالیسی ریٹ اب17.5 فیصد ہے جو پہلے 19.5 فیصد تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ ملکی اقتصادی حالات میں بہتری اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
گذشتہ دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجوہات عالمی سطح پر تیل اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ پیش رفت کے باعث کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کم سرکاری زرمبادلہ آمد اور قرض کی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر 9.5 ارب ڈالرز پر مستحکم رہے ہیں۔
اس تبدیلی کا مقصد ملکی معیشت میں مزید استحکام اور کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔