Saturday, September 21, 2024, 1:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی شہری پر امریکہ میں ہائی پروفائل قتل کی سازش کی فردِ جرم عائد

پاکستانی شہری پر امریکہ میں ہائی پروفائل قتل کی سازش کی فردِ جرم عائد

آصف مرچنٹ کے خلاف دہشت گردی اورکرائے کا قاتل ہائر کرنے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست نیو یارک میں پراسیکیوٹرز نے  بتایا کہ ایران سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شخص پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں ایک امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف اور استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ 46 سالہ آصف رضا مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین یعنی کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ جیسا کہ آصف مرچنٹ کے خلاف دہشتگردی اورہٹ مین ہائر کرنے کا الزام ہے، ہم ان لوگوں کا احتساب جاری رکھیں گے جو امریکیوں کے خلاف ایران کی مہلک سازش کو انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

امریکی اٹارنی بریون پیس نے مزید کہا کہ آج کا فرد جرم یہاں اور بیرون ملک دہشت گردوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

banner

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ پاکستانی شہری کے ایران سے قریبی تعلقات تھے اور یہ کہ مبینہ طور پر مرڈ فاررینٹ کی سازش سیدھا ایرانی سازش تھی۔

ایف بی آئی کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مبینہ طور پر جن لوگوں کو آصف مرچنٹ نے ہائر کرنے کی کوشش کی وہ ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹس تھے۔

محکمہ انصاف نے بتایا کہ ایران میں وقت گزارنے کے بعد آصف مرچنٹ پاکستان سے امریکہ پہنچا اور ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنے کی اسکیم میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔

تاہم اس شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آصٖف مرچنٹ کی اطلاع دی اور ایک خفیہ ذرائع بن گیا۔

 آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024