Monday, October 7, 2024, 12:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلوی وزیراعظم کا ’فاشسٹ‘ کہنے پر ایلون مسک کو جواب

آسٹریلوی وزیراعظم کا ’فاشسٹ‘ کہنے پر ایلون مسک کو جواب

مسک کو یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ ایکس کی ایک سماجی ذمہ داری ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایلون مسک پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ارب پتی کو یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ ایکس کی ایک سماجی ذمہ داری ہے۔

گزشتہ ایک برس میں سوشل میڈیا ریگولیشن پر مسک اور آسٹریلوی حکام کے درمیان کئی بار بحث بھی ہوئی۔

آسٹریلوی حکومت نئے اقدامات کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو ان کے مواد سے متعلق جواب دہ ٹھہرانا چاہتی ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت چاہتی ہے کہ 16 برس سے کم عمر کے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہو۔

banner

رواں برس کے آغاز میں آن لائن نگرانی کا ادارہ مسک کی کمپنی کو عدالت لے کر گیا۔

آن لائن نگرانی کے ادارے نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ایکس ’انتہائی پُرتشدد‘ ویڈیوز کو ہٹانے میں ناکام رہا ہے جن میں سڈنی کے ایک مبلغ کو چھرا گھونپتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
ایلون مسک کا یورپی یونین سمیت دنیا بھر کے سیاست دانوں اور ڈیجیٹل حقوق کے تنظیموں کے ساتھ کئی معاملات پر تنازع رہا۔

رواں ہفتے آسٹریلوی حکومت نے ’غلط معلومات کا مقابلہ کرنے‘ کا بل پیش کیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں پر اپنے سالانہ کاروبار کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ایلون مسک نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی حکومت کو نئے قواعد وضوابط متعارف کروانے پر ’فاشسٹ‘ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024