Friday, October 4, 2024, 8:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر مستعفی

اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر مستعفی

حماس کا حملہ روکنے میں ڈائیریکٹوریٹ ناکام رہا ؛ اسرائیلی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایلیٹ یونٹ کے سربراہ جنرل یوسی سیریئل حماس ْکے 7 اکتوبر کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا کہ 8200 یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل یوسی سیریئل نے کمانڈروں اور اپنے ماتحت افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔

یوسی ساریئل کن استعفے میں انہوں نے اپنا مشن پورا نہ کرنے پر معافی بھی مانگی۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کا انتہائی اہم یونٹ 8200 انٹیلی جنس سگنلز اور پیغامات کا مشاہدہ اور انہیں ڈی کوڈ کرنے کا کام کرتا ہے۔

banner

حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے لیے انتہائی مشکل صورتحال پیدا ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں اس کے کمانڈر میجر جنرل اہارون ہالیوا نے رواں سال اپریل میں اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ حملے کو روکنے میں ڈائیریکٹوریٹ ناکام رہا لہٰذا اہارون ہالیوا کو اپنی ڈیوٹی سے دستبردار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے میں 1,205 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار 118 افراد غزہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024