متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن اور جمہوریہ یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی نئی کارروائی مکمل کرنے کے حوالے سے ثالثی کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔
جنگی قیدیوں کے تبادلے کی نئی کوشش میں 206 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ اب تک دونوں ملکوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد 1994 تک پہنچ چکی ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ نے موجودہ جنگی صورتحال کے چیلنجوں کے باوجود قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو کامیاب بنانے کےلیے امارات کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کی آٹھویں کوشش تھی جو رواں برس کے آغاز سے امارات کی جانب سے کی گئی جس پردونوں ممالک نے اعتماد کا اظہار کیا۔
امارات اپنی ان کوششوں کو اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک یوکرین بحران کا مناسب حل تلاش نہ کرلیا جائے۔
واضح رہے امارات کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے اب تک دوطرفہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی 7 کامیاب کوششیں کی جاچکی ہیں۔
جبکہ دسمبر 2022 میں امریکہ اورروس کے قیدیوں کی تبادلہ کا عمل ممکن ہوا تھا۔