Monday, October 7, 2024, 12:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کی پاکستان کو ریکوڈک کے منصوبے میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیش کش

سعودی عرب کی پاکستان کو ریکوڈک کے منصوبے میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیش کش

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پیشکش کی منظوری دے دی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے صوبہ بلوچستان میں تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے ریکوڈک میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

ریڈیو پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے ریکوڈک کان کنی کے منصوبے میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

سعودی عرب نےچریکوڈک پراجیکٹ کے ارد گرد سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے گرانٹ کی پیشکش بھی کی ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پیشکش کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے لیکن حتمی فیصلہ کابینہ کی کمیٹی برائے بین الحکومتی لین دین پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

banner

پاکستان میں ایس آئی ایف سی جو ایک سول ملٹری ہائبرڈ باڈی ہے، کا قیام گذشتہ برس جون میں عمل میں آیا تھا۔ اس کا واحد مقصد کمزور قومی معیشت کو بحال کرنا تھا۔

ریکوڈک کو دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر تانبے اور سونے کے وسائل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو بنیادی طور پر کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی چلاتی ہے، جس کا اس میں 50 فیصد حصہ ہے۔
باقی حصص تین وفاقی سرکاری اداروں اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے پاس ہیں، جبکہ پاکستان نے سعودی عرب کو بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
دوسری جانب بیرک گولڈ کے اعلٰی عہدیدار مارک برسٹو نے اس منصوبے میں سعودی عرب کی دلچسپی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے حصص کم نہیں کرے گی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ بیرک گولڈ حکومت پاکستان کی جانب سے اپنے حصص کے کچھ حصے سعودی عرب کو فروخت کرنے کے فیصلے کی مخالفت نہیں کرے گی۔

حکومت کو اگلے برس جون تک کان کنی اور زراعت کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024