Saturday, October 12, 2024, 10:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تاج محل کی چھت میں دراڑ، بارش سے مقبرے متاثر ہونے کا خدشہ

تاج محل کی چھت میں دراڑ، بارش سے مقبرے متاثر ہونے کا خدشہ

پانی شاہ جہاں اور ان کی بیوی کے مزارات والے حجرے تک پہنچ گیا ہے ؛ گائیڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

تین دن کی مسلسل شدید بارش کے بعد انڈیا کے مشہور ترین تاریخی مقام تاج محل کے مرکزی مقبرے کی چھت میں دراڑ پڑ گئی ہے

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں تاج محل کے چار باغات میں سے ایک مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے۔

مقبرے کی چھت میں دراڑ پڑنے کے نتیجے میں پانی اس کے اندر رسنے لگا ہے۔حکومت کے منظور کردہ ایک سیاحتی گائیڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ گنبد سے رسنے والا پانی شاہ جہاں اور ان کی بیوی کے مزارات والے حجرے تک پہنچ گیا ہے۔

انڈیا کی یادگاروں کی دیکھ بھال کرنے والے سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر 17 ویں صدی کے اس مقبرے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہا ہے۔

banner

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ایک سینیئر افسر راج کمار پٹیل کا کہنا ہے کہ مرکزی مقبرے کے اندر نمی دیکھی گئی ہے۔ گنبد میں لگے پتھروں میں شاید ایک باریک دراڑ ہو جس کی وجہ سے پانی رس رہا ہے۔

جس جگہ پانی کے قطرے گر رہے ہیں اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ پانی مسلسل ٹپک رہا یا وقفے وقفے سے۔ کسی بھی صورت میں ضروری مرمت کی جائے گی۔ بارش رکنے کے بعد باغ کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔

اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کو یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔

تاج محل ہندوستان کے شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوب بیوی ممتاز محل  کے مقبرے کے طور پر تعمیر کروایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024