Sunday, October 6, 2024, 9:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثی باغیوں کا یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ

حوثی باغیوں کا یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ

اسرائیل پر میزائل حملہ’شروعات‘ ہے : حوثی ملیشیاء

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے ایران نواز حوثیوں نے اسرائیل پر زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل فائر کیا

اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل وسطی اسرائیل کے غیر آباد علاقے میں گرا ہے

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔

اتوار کی صبح تل ابیت اور وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے قبل سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے خبردار کیا گیا تھا۔

banner

سائرن بجنے کے بعد علاقے میں زور دار دھماکے سنائی دیئے

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ میزائل کی نشاندہی کے بعد لانچ کیے گئے انٹرسیپٹرز کی آوازیں تھیں۔

فوج کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر سے متعلق جاری کردہ ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

حوثیوں کے نائب ترجمان نصر الدین عامر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل 20 بار انٹرسپیٹ کی ناکامی کے بعد وسطی اسرائیل پہنچنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر میزائل حملہ’شروعات‘ ہے۔

حوثی باغیوں نے اس کارروائی کی مزید تفصیلات بھی سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کا حملہ بظاہر ایسی پہلی کارروائی ہے جس میں یمن کے ایران نواز حوثیوں کا داغا گیا میزائل اسرائیل کے فضائی حدود میں اندر تک پہنچا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ کی جنگ کے دوران حوثیوں نے کئی بار اسرائیل پر میزائل فائر کیے ہیں۔ وہ ان کارروائیوں کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مزید بتایا ہے کہ اتوار کو لبنان کی جانب سے اسرائیل پر 40 میزائل فائر کیے گئے

فوج کے بقول اس کارروائی میں بھی کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024