اپنے شوہر کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق دینے والی دبئی کے شیخ راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنا ایک پرفیوم متعارف کروایا ہے
شیخہ مہرہ نے اپنے پرفیوم کو ’ڈائیورس‘ کا نام دیا ہے۔
شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے پرفیوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔
ان کے پرفیوم کی سیاہ بوتل پر نام ’divorce‘ درج ہے۔
View this post on Instagram
پرفیوم لانچ سے قبل شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے برانڈ، مہرا ایم 1 پرفیوم کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
خیال رہے دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ برس 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔ بعد ازاں شادی گزرنے کے ایک سال بعد ہی انہوں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔
جوڑی کی طلاق کی خبر رواں برس 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آئی تھی۔
یاد رہے کہ شہزادی مہرہ کے انسٹاگرام پر موجود پوسٹ میں درج تحریر کا آغاز ان الفاظ سے ہوا تھا ’پیارے شوہر میں تمھیں طلاق دیتی ہوں، میں تمھیں طلاق دیتی ہوں اور میں تمھیں طلاق دیتی ہوں۔
‘بظاہر اس پوسٹ میں اسلامی روایات کے مطابق تین بار طلاق دی گئی تھی۔
شہزادی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر کی تمام تصاویر ہٹائی جا چکی ہیں۔ دوسری جانب ان کے شوہر کے پروفائل پر بھی شہزادی کی تصاویر موجود نہیں تھیں اور ان کو بظاہر ڈیلیٹ کیا جا چکا ہے۔
شہزادی مہرہ کی شادی اپریل 2023 میں ہی کافی دھوم دھام سے منعقد ہوئی تھی اور طلاق سے صرف دو ماہ قبل ان کی پہلی اولاد پیدا ہوئی تھی۔