Saturday, October 12, 2024, 11:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شنگھائی سے7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان بیبنکا ٹکرا گیا، ریڈ وارننگ

شنگھائی سے7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان بیبنکا ٹکرا گیا، ریڈ وارننگ

درجنوں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ

by NWMNewsDesk
0 comment

رواں سال کا تیرہواں بڑا طوفان چین کے سب سے بڑے صنعتی شہر شنگھائی پہنچ گیا

کیٹیگری ون کے سمندری طوفان بیبنکا شنگھائی سے ٹکرا یا تو 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درجنوں درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکے

حکام کے مطابق منہ زور طوفانی ہواؤں کے باعث 1400 سے زائد پروازیں اور 570 مسافر ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔ بس سروس بھی رک گئی

خطرناک طوفان سے اسکولوں،کالجز اور جامعات میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

banner

طوفان بیبنکا کو 7 دہائیوں بعد شنگھائی سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے

طوفان سے بچاؤ کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ادھر ایشیا کے رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان یاگی کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور میانمار میں طوفان سے اب تک 113 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 64 افراد لاپتہ اور 3 لاکھ 20 ہزار افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔

میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان یاگی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 ڈیم اور 65 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024