ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ‘ایمی ایوارڈز’ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اتوار کی شام تاریخی ڈرامہ سیریز ‘شوگن’ بہترین ڈرامہ جب کہ بہترین کامیڈی سیریز ‘ہیکس’ قرار پائی ہے۔
‘شوگن’ کی کہانی جیمز کلیول کے ناول سے اخذ کی گئی ہے جس میں 17ویں صدی میں جاپان میں اقتدار کی کشمکش کو دکھایا گیا ہے۔
بہترین ڈرامہ سیریز کے علاوہ ‘شوگن’ نے بہترین مرکزی اداکار و اداکارہ سمیت بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ ‘ہیکس’ کے نام رہا۔
اس سیریز نے گزشتہ برس بھی بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
کامیڈی سیریز ‘دی بیئر’ بھی اتوار کی شام نمایاں رہی جس نے بہترین مرکزی اداکار (کامیڈی سیریز)، بہترین ہدایت کاری (کامیڈی سیریز) اور بہترین معاون اداکار و اداکارہ (کامیڈی سیریز) جیسے چار ایوارڈز حاصل کیے۔
‘دی بیئر’ نے ایمی ایوارڈ 2024 کے لیے 23 نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔
اس کے علاوہ ‘بے بی رین ڈیئر’ نے بھی چار ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔