Friday, October 4, 2024, 7:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طالبان حکومت نے افغانستان میں پولیو مہم معطل کردی

طالبان حکومت نے افغانستان میں پولیو مہم معطل کردی

طالبان حکومت نے مہم کی معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی

by NWMNewsDesk
0 comment

طالبان نے افغانستان میں پولیو کی ویکسین مہم معطل کردی ہے

اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان کے طالبان حکمران نے پیر کو ملک میں پولیو کی ویکسی نیشن معطل کی ہے۔

مہم کی معطلی کی اطلاع اقوامِ متحدہ کو اس وقت دی گئی ہے جب ستمبر میں مہم کا آغاز ہونے والا تھا۔

طالبان حکومت نے مہم کی معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔

banner

عالمی ادارۂ صحت کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ وہ ان مذاکرات سے آگاہ ہیں جو گھر گھر ویکسی نیشن کے بجائے مساجد جیسے عوامی مقامات پر ویکسین فراہم کرنے کے لیے جاری تھی۔

عالمی ادارۂ صحت رواں برس افغانستان میں پولیو کے 18 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کر چکا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں چھ کیسز زائد ہیں۔ پولیو کے سب سے زیادہ کیسز افغانستان کے جنوبی صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔

جون 2024 میں پانچ سال کے دوران پہلی بار افغانستان میں گھر گھر پولیو مہم ہوئی تھی۔ طالبان کے گڑھ قندھار صوبے میں گھر گھر جانے کے بجائے کوئی مخصوص مقام جیسے مسجد وغیرہ متعین کرکے وہاں ویکسین دی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024