Saturday, October 12, 2024, 8:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پریمیئر لیگ میں چیلسی، آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچزجیت لئے

پریمیئر لیگ میں چیلسی، آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچزجیت لئے

چیلسی نے بورن ماؤتھ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی، آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

وائٹلٹی اسٹیڈیم بورن ماؤتھ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کی ٹیم نے بورن ماؤتھ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

چیلسی کی جانب سے واحد گول کرسٹوفر نکونکو نے میچ کے 86 ویں منٹ پر اسکور کیا۔۔

banner

ٹوٹنہم ہاٹ پور اسٹیڈیم لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 0-1 گول سے شکست دی۔

آرسنل کی جانب سے فیصلہ کن گول گیبریل میگلہیس نے میچ کے 64 ویں منٹ پر اسکور کیا۔

مولینکس زسٹیڈیم وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ نے میزبان وولور ہیمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے مات دی۔

نیوکیسل یونائیٹڈ کی طرف سے فیبین شار اور ہاروی بارنس نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ وولور ہیمپٹن کی جانب سے واحد گول ماریو لیمینانے اسکور کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024