Saturday, September 21, 2024, 4:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو

تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو

ادیتی راؤ اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ساتھی اداکار سدھارتھ سورینارائن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے “واناپارتھی” کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی، شادی کی اس تقریب میں جوڑے کے اہلخانہ اور چند قریبی عزیز شریک ہوئے۔

خوشی کے اس موقع کی تصاویر اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

banner

ادیتی راؤ نے اپنی شادی پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے سنہرے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ ان کے دلہا سدھارتھ نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

سدھارتھ اور ادیتی نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔

یاد رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024