Thursday, October 3, 2024, 11:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

کورٹ ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے  سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاونڈ کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے جس میں کیس سے بری کرنے اور ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روکا جائے ۔

banner

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرکے حکم دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور بری کرنے کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست بریت مسترد کردی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024