Saturday, October 12, 2024, 9:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیریا میں بس اور ٹرک میں تصادم ، 26 بچے ہلاک ، درجنوں زخمی

نائیجیریا میں بس اور ٹرک میں تصادم ، 26 بچے ہلاک ، درجنوں زخمی

بس جشن میلاد النبیؐ کی تقریب میں بچوں کو لے کر جا رہی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا میں بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 26 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یروڈ سیفٹی ایجنسی ایف آر ایس سی کے مقامی دفتر کے سربراہ کبیرو نادابو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بس جشن میلاد النبیؐ کی تقریب میں بچوں کو لے کر جا رہی تھی۔

حادثے میں بچوں اور منتظمین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بس میں 65 سے زائد بچے سوار تھے۔

banner

کبیرو نادابو نے کہا کہ حادثے میں 15 بچے موقع پر جبکہ 11 اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024