Monday, October 7, 2024, 1:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قونصل جنرل پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ

قونصل جنرل پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ

پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان قونصلیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

پشاور میں منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس میں قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر ترجمان افغان قونصلیٹ نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا جبکہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

banner

اگر ترانا بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے،پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024