Saturday, September 21, 2024, 1:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا لبنان میں ہلاکت خیز پیجر دھماکوں سے لا تعلقی کا اظہار

امریکہ کا لبنان میں ہلاکت خیز پیجر دھماکوں سے لا تعلقی کا اظہار

زخمی ہونے والوں میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمۂ خارجہ اور پینٹاگون نے کہا ہے کہ لبنان میں منگل کو حزب اللہ کے زیرِ استعمال ان پیجر دھماکوں میں امریکہ کا کوئی کردارنہیں تھا جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور تقریباً 3,000 زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس واقعے میں کون ملوث ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے، امریکہ کو اس بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا ہم معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے دنیا بھر میں صحافی حقائق جمع کر رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہر اس واقعے پر تشویش ہوتی ہے جو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے۔ اور انہوں نے انتباہ کیا کہ ایران صورتحال سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔

banner

پینٹاگون کے ترجمان ایئر فورس میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے محکمے کی نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ اس میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جس پر ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے۔

لبنانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے، جن میں 200 سے زیادہ کی حالت نازک ہے۔

زخمی ہونے والوں میں لبنان میں ایران کے سفیر بھی شامل ہیں۔ عہدے داروں نے اس ریموٹ حملے کیلئے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے کہا کہ ملک کے سفیر مجتبیٰ امانی ایک پھٹنے والے پیجر سے معمولی طور پر زخمی ہو گئے تھے اور ان کو ایک اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024