Monday, October 7, 2024, 1:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز میں دھماکے، 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز میں دھماکے، 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

واکی ٹاکی بنانے والی جاپان کی کمپنی آئی کام کا دھماکوں کی تحقیقات کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے

پیجر دھماکوں میں ہلاک حزب اللہ کے ارکان کے جنازے میں شریک افراد کی واکی ٹاکیز دھماکے سے پھٹ گئیں

دھماکوں کے دوران کم از کم 20 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حزبِ اللہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ بدھ کو دارالحکومت بیروت سمیت دیگر شہروں میں گروپ کے زیرِ استعمال کئی واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے ہیں۔

banner

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دارالحکومت بیروت اور جنوبی لبنان میں کئی گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی پھٹ گئے ہیں۔

حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں واکی ٹاکی دھماکے ہوئے اور ان میں سے دو دھماکے دو مختلف گاڑیوں میں ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ واکی ٹاکی بھی پانچ ماہ قبل اسی وقت خریدے گئے تھے جب پیجر کی خریداری کی گئی تھی۔

جاپان کی واکی ٹاکی کمپنی آئی کام نے لبنان میں اس کی ڈیوائسز میں دھماکوں کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تصاویر میں جو واکی ٹاکیز دکھائی دے رہے ہیں وہ آئی سی وی 82 ماڈل کے ہیں جن کی پیداوار 2014 میں ہی ختم کر دی گئی تھی۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر معاملے سے متعلق تفصیلات جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے جس میں 2 ہزار 750 زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024