Monday, October 7, 2024, 1:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ سے یورپ میں پناہ کی 28 ہزار درخواستیں

ترکیہ سے یورپ میں پناہ کی 28 ہزار درخواستیں

جرمنی کو 57 فیصد درخواستیں موصول ہوئی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک شہریوں کی جانب سے یورپی یونین کے ممالک میں جمع کرائی گئی سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد لاطینی امریکی ممالک، شام اور افغانستان کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

یورپی اسائلم ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران ترک شہریت رکھنے والے شہریوں کی جانب سے جمع کرائی گئی سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد 28ہزار سے زائد ہو گئی ہے

یہ تعداد 2023ء میں ترکوں کی جانب سے یورپی یونین کےممالک میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستوں کے برابر ہے۔

ترکیہ یورپی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء کے پہلے چھ ماہ میں کل 28 ہزار 224 ترکوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔

banner

جرمنی کو 57 فیصد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یعنی 16 ہزار 88 افراد نےجرمنی میں پناہ کی درخواستیں دیں۔

اس کے بعد فرانس دوسرے نمبر پر ہے جہاں چار ہزار 382 افراد نے پناہ کی درخواستیں دی جب کہ یونان میں دو ہزار افراد نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024