Saturday, October 12, 2024, 3:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل لبنان سرحد پر لوگوں کی گھروں کو واپسی کے لیے کام جاری ہے؛ بائیڈن

اسرائیل لبنان سرحد پر لوگوں کی گھروں کو واپسی کے لیے کام جاری ہے؛ بائیڈن

علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے غزہ میں جنگ بندی ضروری ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل-لبنان سرحد پر لوگوں کی گھروں کو واپسی ممکن بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے غزہ میں جنگ بندی پر زور دینا بہت ضروری ہے۔

وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے ایک اجلاس کے آغاز پر بات کرتے ہوئےصدر جوبائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ شمالی اسرائیل کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان کے لوگ بھی محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

انہوں نے کہا وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سمیت ہماری پوری ٹیم اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش میں انٹیلیجنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

banner

صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسے اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم اسے مکمل نہیں کر لیتے، لیکن اس کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔”

بائیڈن نے کہا کہ اگر میں کبھی یہ کہتا کہ یہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے، تو ہم بھی اسے چھوڑ سکتے تھے ۔ بہت سی چیزیں اس وقت تک حقیقت پسندانہ نہیں لگتیں جب تک کہ ہم انہیں مکمل نہیں کر لیتے۔ ہمیں اس پر قائم رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024