Saturday, October 12, 2024, 10:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

امریکہ نے کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔

ہفتے کو اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے 90 راکٹ جواب میں داغے گئے۔

banner

اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024