امریکہ کی جنوبی ریاست کینٹکی میں ایک پولیس افسر کو عدالت میں جج کو قتل کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق واقعے کے بعد کاؤنٹی لیچر کے پولیس افسر مِکی اسٹائنز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ پولیس افسر کو فرسٹ ڈگری قتل کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں مِکی اسٹائنز اور 54 سالہ جج کیون مُلنز کے درمیان تکرار ہوئی تھی
پولی کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں قتل کا اصل مقصد واضح نہیں کیا گیا ہے۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ دوپہر کے وقت جج کو فائرنگ کر کے ان کے چیمبر میں قتل کر دیا گیا ہے۔