Sunday, October 6, 2024, 8:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار

ٹرمپ کا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار

کاملا سی این این پرایک اور صدارتی مباحثہ کرنے کے لیے تیار ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات سے قبل نائب صدر کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے کے چیلنج کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے کہا تھا کہ وہ 23 اکتوبر کو سی این این پر ریپبلکن کے امیدوار کے ساتھ ایک اور صدارتی مباحثہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کاملا ہیرس کے انتخابی مہم کی سربراہ جین او میلے ڈیلون نے ایک بیان میں کہا کہ نائب صد نے 23 اکتور کو ہونے والے مباحثے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس صدارتی مباحثے کے لیے کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں کہ پانچ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل کوئی اور صدارتی مباحثہ نہیں ہو گا۔

banner

شمالی کیرولینا میں ایک ریلی سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ ایک اور صدارتی مباحثہ کرنے میں مسئلہ یہ ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

11 ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ فلاڈیلفیا میں ہوا تھا جو 90 منٹ تک جاری رہا تھا۔

نائب صدارتی امیدواروں ٹِم والز اور جے ڈی وینس کے درمیان مباحثہ یکم اکتوبر کو ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024