Sunday, October 6, 2024, 12:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے، 274 افراد ہلاک

اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے، 274 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 21 بچے اور 3 خواتین شامل، ہزار سے زائدزخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے پیر کو لبنان میں حزب اللہ کے 300 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے

اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں 300 سے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل فوج کا کہنا تھا کہ وہ حزب اللہ کے اسلحے اور ہتھیار کے ذخیروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی حملوں کے دوران جنوب کے علاقے اور مشرق میں بقاع وادی کے رہائشی علاقے بھی زد میں آئے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملوں کا دائرہ بڑھانے سے قبل جنوبی اور مشرقی لبنان میں شہریوں کو گھر خالی کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا تھا۔

banner

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئل ہگاری کا کہنا تھا کہ شہریوں کو خبردار کردیا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیروں سے دور رہیں۔

لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 274 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں 21 بچے ،3 خواتین اور دو ریسکیو ورکرز بھی  شامل ہیں۔

ان حملوں میں طبی عملے، ریسکیو ورکرز سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2006 کی جنگ کے بعد یہ اب تک لبنان میں ہونے والی سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔

ادھر حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے جلیلی میں اسرائیل کی فوجی چوکیوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں۔ لبنانی ملیشیا نے دوسرے دن حیفا شہر میں رفائل ڈیفنس فرم کے دفتر کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے دوران حکام کے مطابق شمالی اسرائیلی میں لبنان سے راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ گئی تھی جب گزشتہ ہفتے لبنان میں ہزاروں کمیونی کیشن ڈیوائسز پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے جن میں 39 افراد ہلاک اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

لبنان ان حملوں کے لیے اسرائیل کو ذمے دار قرار دیتا ہے تاہم اسرائیل نے ان واقعات میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024