Saturday, October 12, 2024, 12:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوامِ متحدہ میں عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ’معاہدۂ مستقبل‘ منظور

اقوامِ متحدہ میں عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ’معاہدۂ مستقبل‘ منظور

انتونیو گوتریس کا پیکٹ منظور کرنے پر 193 رکنی عالمی فورم سے اظہار تشکر

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ’پیکٹ آف فیوچر‘ منظور کرلیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پیکٹ منظور کرنے پر 193 رکنی عالمی فورم کا شکریہ ادا کیا ہے اور اسے ماحولیاتی چیلنجز، تنازعات، عدم مساوات اور غربت جیسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

جنرل اسمبلی میں سمٹ آف فیوچر کے عنوان سے ہونے والے اجلاس سے منظور کیے گئے معاہدے میں ذمے دارانہ اور پائیدار ڈیجیٹل مستقبل سے متعلق نکات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس پیکٹ کی تیاری سے قبل رکن ممالک کے درمیان نو ماہ طویل بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

banner

روس کے نائب وزیرِ خارجہ نے اجلاس کے آغاز ہی میں جارحانہ انداز میں پیکٹ پر تنقید کی اور کہا کہ کوئی بھی اس پیکٹ سے خوش نہیں ہے۔ انہوں نے اس میں ایک ایسی ترمیم بھی تجویز کی جس سے پیکٹ غیر مؤثر ہو سکتا تھا۔

افریقہ کے 54 ممالک نے روس کی تجویز کردہ ترمیم کی مخالفت کی۔

روس کی ترمیم پر رائے شماری روکنے کے لیے جمہوریہ کانگو نے قرار داد پیش کی جس کی افریقی ممالک سمیت 143 ملکوں نے حمایت کی۔ صرف چھ ممالک نے روس کی حمایت کی جن میں ایران، بیلاروس، شمالی کوریا، نکاراگوا، سوڈان اور شام شامل تھے۔ 15 ممالک رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024