Saturday, October 12, 2024, 9:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سیریز کے لئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے

اسکواڈ میں شامل سعود شکیل ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، میر حمزہ اور نسیم شاہ شامل ہیں

banner

اسکواڈ میں 15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے اسپنر نعمان علی کو انجری کا شکار خرم شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اسکواڈ سے کامران غلام اور محمد علی کو ڈراپ کردیا گیا جو بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہیں تین اکتوبر سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا

اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کرا لیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے اور کسی انجری سے بھی محفوظ رہیں۔

اسکواڈ پیر 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہو گا جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ مصروف ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کو مدنظر کھرتے ہوئے ہمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کے خلاف پاکستان میں سیریز اور اپنے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے شدت سے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024