Friday, October 18, 2024, 10:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران جوہری مذاکرات کے لئے رضامند ہوگیا

ایران جوہری مذاکرات کے لئے رضامند ہوگیا

امریکہ سمیت دیگر بین الاقوامی فریقین سے پیغامات کا تبادلہ کیا گیا؛ وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگرتمام فریقین چاہیں توان کا ملک جوہری مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر انہوں نے کہا کہ “ہم اپنی کوششوں کو جوہری معاہدے پر مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے پر مرکوز رکھیں گے”۔

ایرانی وزیرخارجہ اس نے تصدیق کی کہ امریکہ سمیت دیگر بین الاقوامی فریقین سے پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات مذاکرات کی بحالی کو پہلے سے زیادہ پیچیدہ اور مشکل بنا رہے ہیں۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وطن واپسی کے بعد مزید کچھ دن نیویارک میں رہیں گے جہاں وہ متعدد وزرائے خارجہ سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔

سنہ 2018ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ 2015ء میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔

امریکہ نے ایران جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اس دوران معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ اور تہران کے درمیان بالواسطہ بات چیت روک دی گئی۔

یاد رہے کہ ایران معاہدے سے تو پیچھے نہیں ہٹا لیکن اس پرعائد امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس نےجوہری سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے وعدوں پرعمل درآمد کم کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024