Friday, October 4, 2024, 8:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش بھارتی وزیرِ داخلہ کے بیان پر برہم، شدید ناراضگی کا اظہار

بنگلہ دیش بھارتی وزیرِ داخلہ کے بیان پر برہم، شدید ناراضگی کا اظہار

ڈھاکہ میں تعینات بھارتی سفارتکار کی طلبی، ناقابل قبول بیانات سے باز رہنے کا مشورہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی حکومت نے بھارت کے وزیرِ داخلہ امت شاہ کے بنگلہ دیش سے متعلق ایک بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے ایسے بیانات سے بچنے کا مشورہ دیا ہے جو سفارتی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہوں۔

ڈھاکہ میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر پون بادھے کو پیر کو بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کیا گیا اور انھیں ایک احتجاجی نوٹ دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے مطابق وزارت خارجہ نے اس احتجاجی نوٹ کے ذریعے اپنے تحفظات اور شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی رہنماؤں کو اس طرح کے قابل اعتراض اور ناقابل قبول بیانات سے باز رہنے کا مشورہ دے۔

banner

احتجاجی نوٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایک ہمسایہ ملک کے شہریوں کے خلاف ذمہ دار عہدوں پر فائز افراد کے ایسے بیانات دو دوست ممالک کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے جذبے کو مجروح کرتے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش بھارت کے حوالے سے اپنا مثبت رویہ جاری رکھے گا۔ اس نے نئی دہلی سے کہا کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ سیاسی بیان بازیاں دو ملکوں کے درمیان بداعتمادی پیدا نہ کریں۔

یاد رہے کہ امت شاہ نے گزشتہ جمعے کو جھارکھنڈ کے شِب گنج میں منعقدہ ایک ریلی میں تقریر کرتے ہوئے مبینہ دراندازی کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیشی دراندازوں کو نہیں روکا گیا تو وہ 30-25 سال میں اکثریت میں آ جائیں گے۔

انھوں نے ریاستی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ ’اگر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارئی‘ (بی جے پی) برسرِاقتدار آتی ہے تو سبق سکھانے کے لیے بنگلہ دیشی دراندازوں کو الٹا لٹکا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024