Sunday, October 6, 2024, 4:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے: صدر بائیڈن کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے: صدر بائیڈن کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

پیوٹن کی یوکرین کے خلاف جنگ ناکام ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک بڑی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ فریقین معاہدے کو حتمی شکل دیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ “میں سات اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے افراد کے لواحقین سے ملا ہوں، وہ جہنم جیسی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم شہری بھی ہولناک دور سے گزر رہے ہیں۔ ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جن میں رضاکار بھی شامل ہیں۔ کئی خاندان بے گھر ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

banner

بطور صدر اقوامِ متحدہ میں اپنے آخری خطاب میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے دور میں افغان جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ معاشی مقابلے میں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

وس اور یوکرین کی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب روس نے چڑھائی کی تو خاموش رہ سکتے تھے۔ لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ یوکرین کی جیت تک ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر بائیڈن کے بقول “اچھی خبر یہ ہے کہ پوٹن کی یہ جنگ ناکام ہوئی۔ اُن کا بنیادی مقصد یوکرین کو تباہ کرنا تھا لیکن یوکرین اپنی جگہ پر آزادی کے ساتھ قائم ہے۔”

صدر بائیڈن نے کہا کہ پوٹن نیٹو کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔ لیکن آج نیٹو فن لینڈ اور سوئیڈن جیسے نئے ارکان کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024