5
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ آمد پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کشمیریوں اور سکھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کیلئے نعرے لگائے۔
احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہےگی۔