Monday, October 7, 2024, 1:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ کا شکست کی صورت میں دوبارہ الیکشن میں حصّہ لینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کا شکست کی صورت میں دوبارہ الیکشن میں حصّہ لینے سے انکار

5نومبر کو ووٹنگ کے دن کامیاب ہونے کی اُمید ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ریپبلکن صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات میں شکست کی صورت میں امریکہ کے 2028 کے انتخابات میں دوبارہ حصّہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی نیوز پروگرام ’فل میجر‘ میں جب ڈونلڈ ترمپ سے پوچھا گیا کہ اگر وہ ہار گئے تو کیا دوبارہ الیکشن لڑیں گے؟

سابق صدر نے جواب دیا کہ نہیں میں حصّہ نہیں لوں گا۔ مجھے ایسا نظر نہیں آتا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ نومبر کو ووٹنگ کے دن کامیاب ہونے کی اُمید رکھتے ہیں۔

banner

ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں جو بائیڈن سے ہار گئے تھے لیکن انہوں نے اپنی شکست ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اپنے حامیوں کو یہ کہہ کر اشتعال دلایا تھا کہ انتخابات چوری ہوئے اور انہوں نے سازشی نظریات کو ہوا دی۔
چھ جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش حامیوں نے ان کے الزامات کی بنیاد پر یو ایس کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024