Saturday, October 19, 2024, 7:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک کی اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلق کی افواہوں کی تردید

ایلون مسک کی اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلق کی افواہوں کی تردید

وزیر اعظم میلونی کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے تعلقات کی تردید کردی۔

ایکس پر ایلون مسک کے فین کلب اکاؤنٹ کی جانب سے جارجیا میلونی اور ایلون مسک کی تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی نامی اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے یہ ڈیٹ کریں گے؟

banner

فین کلب اکاؤنٹ کی اس پوسٹ پر صارفین تبصرے کر رہے تھے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’ہم ڈیٹ نہیں کررہے‘۔

ایکس پر ایک اور صارف کی جانب سے بھی ایلون مسک کی جارجیا میلونی کے ساتھ شیئر کی گئی جس پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ میں وہاں اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھا، وزیر اعظم میلونی کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہےکہ ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب گزشتہ دنوں ایلون مسک نے نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جارجیا میلونی کی تعریف کی تھی۔

جارجیا میلونی کو ایٹلانٹک گلوبل سیٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی ایسی شخصیت کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کا باطن اس کے ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024