Friday, October 18, 2024, 8:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قطر کو امریکہ میں ویزا فری انٹری کا درجہ مل گیا

قطر کو امریکہ میں ویزا فری انٹری کا درجہ مل گیا

قطر یہ درجہ حاصل کرنے والا خلیج کا پہلا اور مسلم دنیا کو دوسرا ملک بن گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

قطر کے شہریوں کو ویزا حاصل کیے بغیر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔

قطر یہ درجہ حاصل کرنے والا خلیج کا پہلا اور مسلم دنیا کو دوسرا ملک بن گیا ہے۔

اس سے قبل مسلم دنیا میں یہ درجہ صرف ایک چھوٹے سے ملک برونائی کو حاصل تھا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایک مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ قطر ویزا سے استثنیٰ کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔

banner

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر امریکہ کا ایک غیر معمولی شراکت دار ہے اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

کسی ملک کے لیے امریکی ویزے سے استثنیٰ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس ملک کے لیے امریکی ویزے سے انکار کی شرح کم ہو، اس ملک کے شہریوں کی امریکہ میں ویزے میں دی گئی معیاد سے زائد قیام کی شرح کم ہو اور وہ ملک بھی امریکہ کے شہریوں کو اپنے ہاں سفر کی ویزا فری سہولت فراہم کرتا ہو۔

قطر میں پہلے ہی سے امریکی شہریوں کو 30 یوم تک کے لیے ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔

قطر اب یکم اکتوبر سے امریکی شہریوں کے لیے قیام کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 روز کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024