4
دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی سرکار کی آمد کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا۔ ملک بھر میں آباد مسلمانوں نے عید میلاد النبی کے حوالے سے خصوصی محافل کا انعقاد کیا۔
ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ہائی پوائنٹ کے اسلامک سینٹر میں بھی محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت خوانوں نے محفل میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ عید میلاد کی خصوصی محفل میں نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں اور ٹین ایجرز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔