بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ نے طویل عرصے سے لائم لائٹ سے غائب رہنے کے بعد بالآخر ہفتے کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔
ابوظبی میں ہفتے کو ہونے والے اس ایوارڈ شو میں 58 سالہ شاہ رخ خان کو ان کی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ پر ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں شاہ رخ خان نے کہا میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سال ناظرین کے لیے خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد (دوبارہ) کام کیا۔
آئیفا کی میزبانی کرنے کے بارے میں شاہ رخ خان نے کہا: ’آئیفا انڈین سنیما کا ایک جشن ہے جس کی گونج پوری دنیا میں ہوتی ہے اور سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا میرے لیے حیرت انگیز رہا ہے۔‘
رانی مکھرجی نے ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ کے لیے بہترین اداکارہ اور ودھو ونود چوپڑا کو ’12ویں فیل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram
اینیمل فلم نے انیل کپور کے لیے بہترین معاون اداکار سمیت چھ ایوارڈز حاصل کیے۔
اداکار وکی کوشل نے ایوارڈز میں کامیڈی اور ڈانس نمبرز کے ساتھ سب کے دل جیت لیے۔
اینیمل فلم نے انیل کپور کے لیے بہترین معاون اداکار سمیت چھ ایوارڈز حاصل کیے۔
اداکار وکی کوشل نے ایوارڈز میں کامیڈی اور ڈانس نمبرز کے ساتھ سب کے دل جیت لیے۔
آئیفا 2024 کا میلہ 27 سے 29 ستمبر تک تین دن جاری رہا۔ ابوظہبی اس ایونٹ کے مسلسل تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا تھا جو 2000 میں شروع ہوا تھا اور صرف ایک بار انڈیا میں منعقد ہوا ہے۔