اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران سمیت مشرق وسطی کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں، پورے مشرق وسطیٰ نے اسرائیل کی طاقت تسلیم کرلی ہے۔
سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نیتن یاہو نے کہا کہ ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں نے حسن نصراللہ کو قتل کرنے کا حکم دیا کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ کا خاتمہ اسرائیل کے شمالی باشندوں کی محفوظ واپسی کے لیے ضروری تھا۔
انھوں نے کہا ہم نے لاتعداد اسرائیلیوں، درجنوں امریکی اور فرانسیسی شہریوں کے قاتل کے ساتھ حساب چکتا کردیا۔