Saturday, October 12, 2024, 9:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے ہنیہ کا بدلہ نہ لینے پر جنگ بندی کا وعدہ کیا: ایرانی صدر کا دعوٰی

امریکہ نے ہنیہ کا بدلہ نہ لینے پر جنگ بندی کا وعدہ کیا: ایرانی صدر کا دعوٰی

جنگ بندی کے سبھی وعدے جھوٹے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد روز کابینہ اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے اسرائیلی جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مسعود پزشکیان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل نہ دینے پر امریکی اور یورپی حکام نے غزہ میں جنگ بنی کے وعدے کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی حکام کے یہ سبھی وعدے جھوٹے تھے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی اصول وضوابط کا پابند نہیں ہے۔اسرائیل کو جرائم کے ارتکاب پر چھوٹ دیئے جانے پر اس کی جرات زیادہ بڑھے گی۔

banner

کابینہ اجلاس سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں یہ واضح کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حزب اللہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ان کا نظریہ یہی ہے کہ حزب اللہ کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

خیال رہے کہ جولائی میں ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بارہا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیے جانے کے بیانات دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024