Monday, October 7, 2024, 2:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت

ندیم شہزاد کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہےکہ پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ مجرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔

banner

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سزا کا اعلان اس لیےکیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردار کیا جاسکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024