Friday, October 18, 2024, 1:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جیولن تھرو کے فائنل کے دوران ہوش میں نہیں تھا: نیرج چوپڑا

جیولن تھرو کے فائنل کے دوران ہوش میں نہیں تھا: نیرج چوپڑا

مجھے مشکل ہو رہی تھی، ٹیکنیکل چیزیں مجھ سے رہ گئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے رواں برس پیرس میں کھیلے گئے اولمپکس کے مقابلے کے حوالے سے  حالیہ انٹرویو میں کہا وہ جیولن تھرو کے فائنل کے دن ہوش کے بجائے جوش میں تھے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کے بارے میں بتاتی ہے۔ میری پہلی تھرو بہت اچھی تھی لیکن میں نے فاؤل کر دیا۔ مجھے مشکل ہو رہی تھی کہ کیونکہ ٹریک نیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فاؤل سے بچنے کے لیے کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ مقابلہ بہت سخت تھا۔ اس کے بعد ندیم نے اچھی تھرو لگائی پھر میری تھرو بھی اچھی نکلی۔

نیرج چوپڑا کہتے ہیں کہ ہم کئی مرتبہ بولتے ہیں نا کہ جوش کے ساتھ ہوش سے کام لینا چاہیے، تو اس دن شاید میں ہوش میں نہیں تھا۔ اس دن میں جوش میں تھا۔

banner

ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ ’بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کرنا ہے لیکن کہیں نہ کہیں ٹیکنیکل چیزیں مجھ سے رہ گئیں۔‘

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولِن تھروو کے مقابلے میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر اپنے ملک کے لیے چار دہائیوں بعد سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

یاد رہے کہ نیرج چوپڑا نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھروو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024