Friday, October 18, 2024, 6:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم فتح تک لڑتے رہیں گے؛ عبوری سربراہ حزب اللہ

ہم فتح تک لڑتے رہیں گے؛ عبوری سربراہ حزب اللہ

اسرائیل لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد عبوری طور پر سربراہی کرنے والے نعیم قاسم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا پہلا خطاب کیا۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ کی آشیرباد سے اسرائیل لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نعیم قاسم نے کہا کہ پیجر حملوں، واکی ٹاکی حملوں اور پھر حسن نصر اللہ کی ہلاکت جیسے واقعات کسی اور تنظیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کب کی ختم ہوچکی ہوتی لیکن حزب اللہ ہر قسم کی قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اسرائیل کے خلاف لڑتی رہے گی۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطین اور غزہ کی حمایت اور اپنے لبنانی عوام کے دفاع میں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ ہم آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس امید ہے اور ہمیں اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ ہے۔ ہم اہلِ جہاد ہیں۔ اس لیے فتح ہماری ہی ہوگی۔

banner

حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل تک رسائی اور خفیہ مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر فخر ہے، ہمارے صرف ایک میزائل نے بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کیا۔

حزب اللہ کے نئے سربراہ کے چناؤ سے متعلق نعیم قاسم نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار کی بنیاد پر نئے سربراہ کا انتخاب جلد کریں گے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے نائب نعیم قاسم عبوری سربراہ کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ لڑاکا طیاروں کی اب بھی ملک بھر میں بمباری جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024