Saturday, October 19, 2024, 1:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان دوستانہ تعلقات رکھتا تو آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے دیتے: انڈیا

پاکستان دوستانہ تعلقات رکھتا تو آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے دیتے: انڈیا

پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا کارخانہ چلانے کے لیے دیگر ممالک سے پیسے مانگتا ہے۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے انڈیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوتے تو انڈیا اسے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے طلب کردہ پیکج سے کہیں زیادہ بڑا مالیاتی امدادی پیکج فراہم کرتا۔

راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2014 اور 2015 میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مودی جی نے تب جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا، جو اب 90,000 کروڑ انڈین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ یہ رقم اس سے کہیں زیادہ ہے جو پاکستان آئی ایم ایف سے مانگ رہا تھا۔‘

راج ناتھ سنگھ نے سابق انڈین وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے مشہور بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہم ہمسائے نہیں بدل سکتے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں پاکستانی دوستوں سے کہتا ہوں کیوں کشیدہ تعلقات رکھے؟ ہم ہمسائے ہیں، اگر ہمارے تعلقات اچھے ہوتے تو ہم آپ کو آئی ایم ایف سے زیادہ مالی مدد دیتے۔‘

banner

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مرکز انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو ترقی کے لیے رقم دیتا ہے، جبکہ ’پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا کارخانہ چلانے کے لیے دیگر ممالک سے پیسے مانگتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ایک بار پھر ’زمین پر جنت‘ بن جائے گا جب واجپائی کا ’انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت‘ کا خواب پورا ہو جائے گا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو انڈیا کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے اور عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے، حتیٰ کہ اس کے قابل اعتماد حلیف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024