Thursday, October 3, 2024, 9:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی فوج اسرائیل کا دفاع کرے، صدر بائیڈن کا حکم

امریکی فوج اسرائیل کا دفاع کرے، صدر بائیڈن کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم دیدیا ہے۔  ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا امریکہ فی الوقت حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

اس سے قبل صدر بائیڈن کا کہنا تھا امریکہ اسرائیل کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ امریکہ خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی میں تازہ اضافہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ ہے۔ حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا۔ صدر بائیڈن نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ بلالی تھی۔

اسرائیل کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کا بدلہ ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024