Saturday, October 19, 2024, 12:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صحافیوں کے لیے سچ بولنا اب مزید مشکل ہو گیا ہے: جولین اسانج

صحافیوں کے لیے سچ بولنا اب مزید مشکل ہو گیا ہے: جولین اسانج

آج میں اس لیے آزاد نہیں ہوں کہ سسٹم نے مجھے آزادی دی

by NWMNewsDesk
0 comment

سفارتی خط و کتابت اور دیگر حساس معلومات افشا کرنے والی ویب سائٹ ’وکی لیکس‘ کے بانی جولین اسانج کا کہنا ہے کہ اُنہیں برسوں قید میں رکھنے کے بعد صحافت کا ‘اعتراف جرم’ کرنے پر رہائی ملی۔

جون میں رہائی کے بعد عوامی سطح پر اپنے پہلے خطاب میں جولین اسانج کا کہنا تھا کہ “آج میں اس لیے آزاد نہیں ہوں کہ سسٹم نے مجھے آزادی دی بلکہ میں نے صحافت کرنے کے جرم کو قبول کیا جس کے بعد مجھے رہائی ملی۔”

ان خیالات کا اظہار جولین اسانج نے منگل کو فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ‘کونسل آف یورپ رائٹس باڈی’ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کے دوران کیا۔

جولین اسانج کا مزید کہنا تھا کہ “میرے لیے انصاف اب روک دیا گیا، اسی لیے میں نے آزادی کا انتخاب کیا۔ صحافت کوئی جرم نہیں ہے بلکہ یہ ایک آزاد معاشرے کا اہم ستون ہے۔”

banner

اُن کا کہنا تھا کہ معاملہ بہت سادہ ہے کہ صحافیوں کو اُن کے کام کی وجہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

جولین اسانج کے بقول بدقسمتی سے گزشتہ 14 برس کے دوران صحافیوں کے لیے حالات مزید خراب ہوئے ہیں اور سچ بولنا اب مزید مشکل ہو گیا ہے۔

باون سالہ جولین اسانج اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے تھے جب سن 2010 اور 2011 میں اُن کے اشاعتی ادارے ‘وکی لیکس’ نے امریکی سفارتی کیبلز سمیت کئی خفیہ دستاویزات شائع کی تھیں۔

وکی لیکس کی اشاعت میں امریکہ کی افغانستان اور عراق میں جنگ، عالمی رہنماؤں سے متعلق محکمۂ خارجہ کی خط و کتابت سمیت دیگر دستاویزات شامل تھیں۔ ان دستاویزات نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

امریکی محکمۂ انصاف کا ان کے خلاف خفیہ معلومات شائع کرنے کے مجرمانہ الزامات کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر کئی برس سے توجہ کا مرکز تھا

گزشتہ 14 برس کے دوران جولین اسانج گرفتاری سے بچنے کے لیے کئی برس تک لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں چھپے رہے۔ بعدازاں وہ پانچ برس تک برطانیہ کی جیل میں رہے۔

رواں برس جون میں بحرالکاہل میں واقع امریکہ کے ناردرن ماریانا آئی لینڈز کی ایک وفاقی عدالت میں اعترافِ جرم کے بعد جج نے انہیں پانچ سال کی سزا سنائی جو وہ پہلے ہی برطانوی جیل میں کاٹ چکے تھے۔

محکمۂ انصاف کے ساتھ معاہدے کے تحت جولین اسانج کو ایک ہی مجرمانہ الزام کا اعتراف کرنا تھا کہ، انہوں نے خفیہ معلومات کو حاصل کر کے شائع کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024