Saturday, October 12, 2024, 10:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئر لیگ میں بورن ماؤتھ نے ساؤتھمپٹن کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ میں بورن ماؤتھ نے ساؤتھمپٹن کو شکست دیدی

بورن ماؤتھ نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں

وائٹلٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بورن ماؤتھ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ساؤتھمپٹن کو شکست دے دی۔

یہ بورن ماؤتھ کی لیگ میں دوسری فتح ہے۔

میچ کےآغاز سے ہی بورن مائوتھ کی ٹیم حریف ساؤتھمپٹن پر حاوی ہوگئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔

banner

ایونیلسن نے میچ کے 17ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو حریف پت 0-1 گول کی برتری دلادی۔

میچ کے 32 ویں منٹ پر ڈینگو اواتارا نے ایک گول کر کے 0-2 کر دیا۔

انٹونی سیمینیو نے میچ کے 39 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-3 کر دیا جومیچ کے ہاف تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پرساؤتھمپٹن کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور ساؤتھمپٹن کے ٹیلر ہاروڈ بیلس نے میچ کے 51 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

بورن ماؤتھ نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024