Sunday, October 6, 2024, 6:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بالی وڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی

بالی وڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی

اداکار اپنے ریوالور کی گولی سے زخمی ہو ئے؛ مینیجر

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ کے معروف اداکار اور بھارتی سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما گووندا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح 4:45 منٹ پر پیش آیا ہے۔

گووندا کے مینیجر نے بتایا کہ “اداکار کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے اور الماری میں اپنی ریوالور رکھ رہے تھے کہ اس دوران وہ ان کے ہاتھ سے سلپ ہو گئی۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ گولی اداکار کی ٹانگ پر لگی تھی جنہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے جب کہ ان کی حالت بہتر ہے۔

banner

دوسری جانب ممبئی پولیس کے عہدیدار نے بھی اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گووندا اب ٹھیک ہیں جب کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں احتیاطاً اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ساٹھ سالہ اداکار کو ان کی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے جن میں پارٹنر، ہیرو نمبر ون، دولہے راجہ، جوڑی نمبر ون اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024