Sunday, October 6, 2024, 2:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو حملہ؛ 6 افراد ہلاک

تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو حملہ؛ 6 افراد ہلاک

دو "دہشت گردوں" نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ تل ابیب کے علاقے میں فائرنگ اور چاقو سے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دو دہشت گردوں نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کو نشانہ بنایا

بیان میں گیا کہ ’یہ حملہ اس وقت ہوا جب دو مسلح افراد نے شہر کے لائٹ ریل نیٹ ورک کے مسافروں پر حملہ کیا اور پھر پیدل فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق پولیس اور وہاں موجود شہریوں نے ذاتی اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مار ڈالا۔

کسی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹی وی فوٹیجز میں مسلح افراد کو لائٹ ریل سٹیشن سے باہر نکل کر فائر کرتے ہوئے دکھا جاسکتا تھا۔

اسرائیل کی ایم ڈی اے ایمبولینس سروس نے بتایا تھا کہ اس نے شام سات بج کر ایک منٹ پر فائرنگ کی رپورٹ وصول کی۔ طبی عملے نے موقع پر ہی کئی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ زخمی میں سے کئی ایک بے ہوش تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024