Monday, October 7, 2024, 12:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لندن میں اسکول کے باہر تیزاب حملہ، تین افراد زخمی

لندن میں اسکول کے باہر تیزاب حملہ، تین افراد زخمی

واقعہ مغربی لندن میں ویسٹ منسٹر اکیڈمی سکول کے باہر پیش آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

لندن کے ایک اسکول کے باہر تیزاب کے ایک مشتبہ حملے میں ایک کم عمر لڑکے اور لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا جب اسکول طلبہ اور ایک اسٹاف ممبر پر ’مادہ‘ پھینکا گیا۔

لندن پولیس نے اس حوالے سے منگل کو کہا کہ ’استعمال ہونے والے مادے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، اور بظاہر یہ مادہ تیزاب معلوم ہوتا ہے۔‘

پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’واقعے میں میں 14 برس کی ایک لڑکی کو شدید زخم آئے جبکہ 16 سال کے لڑکے کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں، تاہم اسے بھی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔‘
لندن پولیس کے مطابق ‘یہ واقعہ مغربی لندن میں ویسٹ منسٹر اکیڈمی اسکول کے باہر پیش آیا، اور ملزم کی شناخت اور اُس کی گرفتاری کے لیے تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔‘

banner

اسکول کی پرنسپل نمیرہ انوار کا کہنا ہے کہ ’اس افسوس ناک واقعے میں ایک طالب علم، ایک ٹیچر اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ واقعہ سڑک کے کنارے اس وقت پیش آیا جب طلبہ اور اسٹاف اسکول کی عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔‘

اس حوالے سے سکول کی پرنسپل نے مزید کہا کہ ’اس واقعے میں تیزاب سے ملتا جُلتا مادہ استعمال کیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024