5
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے دو دھماکے ہوئے ہیں۔
دھماکے اِتنے زوردار تھے کہ اسرائیلی سفارتی عملہ شدید خوفزدہ ہوکر بنکرز میں گھس گیا۔
ڈینش پولیس کے مطابق دھماکوں کے الزام میں 2 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان دھماکوں میں کوئی گروپ ملوث ہے یا کسی نے انفرادی حیثیت میں صہیونی سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی کی سطح بڑھادی ہے، متعلقہ ممالک کی پولیس بھی اس حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ ْ